مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اتوار روز کے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اور اس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ تہران یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاسداران انقلاب اسلامی کو بلیک لسٹ کرنے کا جواب دے گا۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سپاہ پاسداران کو بلیک لسٹ کر کے خود اپنے پاؤں پر کلھاڑی ماری ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں ملکی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے سپاہ پاسداران کی کوششوں کو سراہا۔
آپ کا تبصرہ