20 جنوری، 2023، 6:14 PM

صوبہ سیستان و بلوچستان میں داعش سے وابستہ دو دہشت گرد ٹیموں کو منہدم کردیا گیا

صوبہ سیستان و بلوچستان میں داعش سے وابستہ دو دہشت گرد ٹیموں کو منہدم کردیا گیا

ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ دو ٹیموں کو منہدم کر دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے انٹیلی جنس دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں داعش سے وابستہ دو دہشت گرد ٹیموں کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ملک کے جنوب مشرق میں بدامنی پیدا کرنے کی کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں دہشت گرد ٹیموں کو مغربی ممالک اور عرب ریاستوں کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ صہیونی اسرائیلی حکومت سے احکامات مل رہے تھے۔

جنوب مشرقی ایرانی صوبے کے انٹیلی جنس دفتر کے مطابق، ان ٹیموں کا ایک مقصد چابہار میں غیر ملکی شہریوں اور تاجروں کو یرغمال بنانا تھا۔ ٹیموں کے ارکان جن میں افغان اور تاجک شہری بھی شامل ہیں، کے اعترافی بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے ملک کے جنوب مشرق میں سیکورٹی کو کمزور کرنے کے لئے وسیع منصوبے بنا رکھے تھے۔

News ID 1914287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha