مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں نیپال کی حکومت اور عوام سے ان کے ملک میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور ان کے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ نیپال کی یٹی ایئرلائنز کا کھٹمنڈو سے پوکھرا کے لیے اڑان بھرنے والا طیارہ اتوار کی صبح گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 72 افراد سوار تھے جن میں 53 نیپالی، چار روسی، پانچ ہندوستانی، دو جنوبی کوریائی اور ایک آئرش، ایک ارجنٹائنی، ایک آسٹریلوی اور ایک فرانسیسی شہری سوار تھے۔
ایئر لائنز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے نیپالی یٹی ایئر لائنز کے طیارے میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ