16 جنوری، 2023، 2:18 PM

پاکستانی صوبائی وزیر کی مہر نیوز سے گفتگو:

پاک ایران گیس منصوبےکی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے/ایران کےبارےمیں مغربی میڈیا کی رپورٹنگ بے بنیاد ہے

 پاک ایران گیس منصوبےکی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے/ایران کےبارےمیں مغربی میڈیا کی رپورٹنگ بے بنیاد ہے

مشتاق حسین نے ایران کے موجودہ حالات کے بارے میں مغربی میڈیا کی رپورٹنگ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم 9 دن سے ایران میں موجود ہیں اور کئی شہروں میں زیارات کی غرض سے گئے ہیں کسی جگہ پر ناامنی نہیں دیکھی اور اس وقت ایران میں امن و امان کی فضا قائم ہے اور میڈیا پر جاری خبریں بے بنیاد ہے۔

گلگت بلتستان پاکستان کے صوبائی وزیر برقیات مشتاق حسین نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہاکہ ہم 2013 میں بھی ایران عراق آئے تھے اور اس وقت مقامات مقدس کی زیارت کے ساتھ دیگر شہروں کا دورہ بھی کیا تھا اور آج دس سال بعد خداوند متعال نے توفیق دی کہ دوبارہ بارگاہ ائمہ اطہار ع میں حاضری دوں۔

انہوں نے کہاکہ آج اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ایران نے تمام تر پابندیوں کے ساتھ کس طرح ترقی کی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ سب انقلاب اسلامی کی بدولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعنوان نمائندہ گلگت بلتستان میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایران گیس، بجلی اور پیڑول کے حوالے سے خود کفیل ملک ہے پاکستان نے 2010 اور 2011 میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں جو ایران کے ساتھ گیس کے حوالے سے معاہدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد کیاجائے، جب تک پاکستان میں بجلی، گیس اور پیٹرول کا مسئلہ حل نہ ہو ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

پاکستان کے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو ایک خودمختار اور آزاد ملک بنانے کے عزم کے ساتھ حاصل کیا، لہذا موجودہ حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی بھرپور کوشش کریں، کیونکہ غلامی میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ الحمد للہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں تاہم ہمیں اپنے مزید استحکام اور ترقی کے لئے مزید کام کرنا ہوگا اور اپنی کمزوریوں اور ضرورتوں کو پورا کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک پاکستان اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے۔ ان مشکلات سے نکلنے کے لئے جہاں سیاستدانوں اور حکام کو محنت کرنا ہوگی وہیں عوام کو بھی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ ریاست اور عوام مل کر ہی ان مشکلات کو حل کرسکتے ہیں اور اس وقت یہاں ہم مقاماتِ مقدسہ پر پاکستان کی مشکلات کے حل اور ترقی کے لئے دعاگو ہیں۔

ممبر آف جی بی اسمبلی نے ایران کے موجودہ حالات کے بارے میں مغربی میڈیا کی رپورٹنگ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم 9 دن سے ایران میں موجود ہیں اور کئی شہروں میں زیارات کی غرض سے گئے ہیں کسی جگہ پر ناامنی نہیں دیکھی اور اس وقت ایران میں امن و امان کی فضا قائم ہے اور میڈیا پر جاری خبریں بے بنیاد ہے۔

News ID 1914207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha