11 جنوری، 2023، 6:41 PM

عراقی وزیر اعظم کی ٹویٹ نے خلیج عرب کے جعلی عنوان کی کسی حد تک تلافی کر دی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

عراقی وزیر اعظم کی ٹویٹ نے خلیج عرب کے جعلی عنوان کی کسی حد تک تلافی کر دی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج عرب کے جعلی ٹائٹل کے استعمال کے سلسلے میں عراقی سفیر کی طلبی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیر اعظم کی کل کے ٹویٹ نے اس مسئلے کی ایک طرح سے تلافی کر دی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورت کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نےخلیج فارس کی تعبیر کے بجائے فرضی نام استعمال کرنے کے حوالے سے عراقی وزیراعظم سمیت بعض دیگر حکام کے اقدام بارے میں کہا کہ تین دن پہلے ہم نے عراقی سفیر کو طلب کر کے اس سلسلے میں احتجاج کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل عراق کے وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں اس مسئلے کی ایک طرح سے تلافی کی۔
 

News ID 1914126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha