31 دسمبر، 2022، 6:13 PM

پاکستان میں متنازعہ بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پاکستان میں متنازعہ بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ کرانے کو عدالتی حکم کی کھلی توہین قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو، یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

News ID 1913934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha