25 دسمبر، 2022، 3:47 PM

ایران کی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس؛

عوام کی مواصلاتی نیٹ ورکس تک رسائی کو آسان بنانے پر زور

عوام کی مواصلاتی نیٹ ورکس تک رسائی کو آسان بنانے پر زور

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے تینوں ریاستی اداروں کے سربراہان نے عوام کی مواصلاتی نیٹ ورکس تک رسائی کو آسان بنانے اور نیشنل انفارمیشن نیٹ ورک کے آغاز کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کی تینوں اداروں ﴿عدلیہ، مقننہ اور مجریہ﴾ کے سربراہان میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ہفتہ وار سہ فریقی ملاقات میں ملک کی اقتصادی کا جائزہ لیا گیا اور تینوں ریاستی اداروں کے سربراہان نے اقتصادی شعبوں میں دشمن کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظامیہ، عدلیہ اور مقننہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بروقت میدان میں اترنے، فراست کا مظاہرہ کرنے اور ملک کے دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام بنانے پر پر  ایرانی عوام کی تعریف کی۔ سربراہان مملکت کا کہنا تھا کہ عوام کے اس بصیرت افروز اقدام اور میدان میں شعوری موجودگی نے ہر ایک، خاص طور پر حکام کی ذمہ داری کو دگنا کردیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ خدمت انجام دیں۔

علاوہ از ایں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں نے عوام کی مواصلاتی نیٹ ورکس تک رسائی کو آسان بنانے اور نیشنل انفارمیشن نیٹ ورک کے آغاز کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 

News ID 1913833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha