19 دسمبر، 2022، 6:07 PM

آیت اللہ سیستانی سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات؛

آیت اللہ سیستانی کی داعش کے ہاتھوں قید ترکمان اور ایزیدی خواتین کی رہائی کی ضرورت پر تاکید

آیت اللہ سیستانی کی داعش کے ہاتھوں قید ترکمان اور ایزیدی خواتین کی رہائی کی ضرورت پر تاکید

عراق میں موجود دنیائے تشیع کے مرجع تقلید نے نجف اشرف میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے ایک وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے آج پیر کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے داعش کے جرائم کی چھان بین کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کرسچن ریکٹر سے ملاقات کی۔ بیان کے مطابق پہلے وفد کے سربراہ نے بتایا کہ یہ کمیٹی 2017 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر (2379) کے تحت قائم کی گئی اور اس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قیام کے بعد سے اپنے مشن کی انجام دہی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی مختصر رپورٹ پیش کی۔

بیان کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے داعش کے خلاف عراقیوں کی عظیم فتح کو سراہتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کی قید میں موجود ایزیدی اور ترکمان خواتین کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔

دنیائے تشیع کے مرجع عالیقدر نے داعش کی دہشت گردی کے متاثرین بالخصوص عراقی پناہ گزینوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ اگر عراقی بہادر عوام کو یہ عظیم، تاریخی اور فیصلہ کن فتح حاصل نہ ہوتی تو داعشی عناصر کا پیچھا کرنا اور ان کو ان کے جرائم کی سزا دینا ممکن نہ ہوتا۔ وسیع پیمانے پر جرائم جن میں معصوم لوگوں کا قتل عام، اسیری، عصمت دری، اور عراقی نوادرات اور تاریخی ورثے کی تباہی بھی شامل ہے۔

آیت اللہ سیستانی نے اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات میں انصاف کے تقاضوں کو مکمل طور پر پورا کرنے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ شام میں داعش کی قید میں باقی رہ جانے والی ایزیدی اور ترکمان خواتین کو رہا کیا جانا چاہیے اور اس دہشت گرد گروہ کے جرائم سے عراقی متاثرین، زندہ بچ جانے والوں اور پناہ گزینوں کی مدد کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات کے آخر میں عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اقوام متحدہ کے وفد لئے دعا کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کامیاب رہیں۔ 

درایں اثنا عراقی ذرائع کے مطابق داعش کے جرائم کی چھان بین کے لئے قائم اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کرسچن ریچر نے بھی اس ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے ایک نیوز کانفرنس میں آیت اللہ سیستانی اور امن و انصاف پر مبنی ان کے نظریے کی تعریف کی۔

News ID 1913741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha