16 دسمبر، 2022، 2:35 PM

پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان کی وزیر پیٹرولیم کی جانب سے تردید

 پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان کی وزیر پیٹرولیم کی جانب سے تردید

روس سے سستا تیل لینے کے معاملے پر پاکستانی وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی تردید کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملات آگے بڑھا رہے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ روس سے خام تیل ہمیں ڈسکاونٹ میں ملے گا، روس ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا جو امید ہے رعایتی قیمت پر ملے گا۔انہوں نے کہا کہ روس سے تیل ملنے کے بعد توانائی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ سستی ایل این جی کے لیے آذربائیجان سے بات چیت چل رہی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ روس کے پاس 8 قسم کے خام تیل ہیں، 2 قسم کے روسی خام تیل پاکستان میں ریفائن ہو سکتے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ کوشش ہے کہ جنوری میں ایک ایل این جی کا کارگو لاسکیں، پچھلے سال کے مقابلے میں جنوری اور فروی میں ایک ایک کارگو اضافی ہوگا۔
 

News ID 1913694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha