26 نومبر، 2022، 9:59 AM

برازیل کے اسکول میں فائرنگ، 2 ٹیچرز سمیت 3 افراد ہلاک

برازیل کے اسکول میں فائرنگ، 2 ٹیچرز سمیت 3 افراد ہلاک

 برازیل کے  دو اسکولز میں فائرنگ سے 2ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News ID 1913363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha