25 نومبر، 2022، 2:56 PM

سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب میں 2 افراد جاں بحق، فلائٹس معطل

سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب میں 2 افراد جاں بحق، فلائٹس معطل

سعودی عرب میں موسلا دھار ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ پروازوں کو معطل اور اسکول بند کردیئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مغربی علاقے میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا سلسلہ اب بھی کہیں کہیں جاری ہے۔ بارشوں کے باعث نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

بارش کا پانی سیلابی ریلے کی طرح درجنوں کاروں کو اپنے ہمراہ بہا کر لے گیا۔ سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث جدہ سے مکہ جانے والی شاہراہ کو بند کردیا گیا جب کہ ایئرپورٹ پر پانی بھر جانے کے باعث فلائٹس معطل کردی گئیں۔

بارشوں سے معاملات زندگی بھی تباہ ہوگئے اور اسکولوں کو بند کردیا گیا۔ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے تحت 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ درجنوں گاڑیوں اور چند گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

News Code 1913349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha