16 نومبر، 2022، 2:46 PM

بحیرہ عمان میں اسرائیلی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

بحیرہ عمان میں اسرائیلی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

ایسوشیٹڈ پریس نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عمان میں ایک اسرائیلی ارب پتی شخص کے تیل بردار جہاز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسوشیٹڈ پریس نے اب سے کچھ دیر پہلے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عمان میں ایک ارب پتی اسرائیلی شخص کے تیل بردار جہاز کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایسوشیٹڈ پریس کے مطابق یہ باخبر ذریعہ ایک مغربی ایشیائی ملک کا دفاعی عہدیدار ہے جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مذکورہ دفاعی عہدیدار کے مطابق یہ حملہ منگل کے دن شام کے وقت خودکش ڈرون طیارے کے ذریعے سے انجام دیا گیا۔

برطانوی عہدیداروں کا اسوشیٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس حملے سے باخبر ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بحیرہ عمان میں اسرائیلی تیل بردار جہاز پر ڈرون حملہ

دریں اثناء امریکی بحری افواج کے پانچواں بیڑے کے کمانڈر نے رائٹرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عمان کے ساحلی علاقے میں ایک تجارتی کشتی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے واقف ہے۔
ایسوشیٹڈ پریس کے باخبر ذرائع نے اس کشتی کی ملکیت کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی کشتی پر لائبیریا کا پرچم نصب تھا جبکہ یہ تیل بردار کشتی ایسٹرن پیسیفک نامی کمپنی کے لئے کام کر رہی تھی جس کا مرکز سنگاپور میں ہے۔ یہ کمپنی ایک ارب پتی اسرائیلی اے ڈان اوفر کی ملکیت ہے۔

تیل بردار جہاز کی مالک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور کسی قسم کی سمندری آلودگی بھی ایجاد نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابھی تک کسی نے اس صہیونی حکومت کے تیل بردار جہاز پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے اسرائیل آرمی کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ ایک اعلی صہیونی سیکورٹی عہدیدار نے اس حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

News ID 1913190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha