17 نومبر، 2022، 12:09 AM

ایرانی شہر ایذہ میں دہشت گردانہ حملہ؛ 5 شہید اور 10 افراد زخمی+ویڈیو

ایرانی شہر ایذہ میں دہشت گردانہ حملہ؛ 5 شہید اور 10 افراد زخمی+ویڈیو

ایرانی شہر ایذہ میں دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے لوگوں اور سیکورٹی گارڈز پر فائرنگ کی اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق، اب تک پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق، صوبۂ خوزستان کے شہر ایذہ میں عوام پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں، اب تک 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، دہشت گرد عناصر نے ایذہ شہر کے مرکزی بازار میں گھس کر وہاں پر موجود لوگوں اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس دہشت گردانہ کارروائی میں ایک بچہ، ایک بوڑھی خاتون سمیت پانچ افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خوزستان گورنر کے ڈپٹی سیکورٹی آفیسر ولی اللہ خیتی نے خوزستان اور ایذہ کے لوگوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے بدھ کی شام 17:30 بجے دو موٹر سائیکل سواروں نے جنگی ہتھیاروں سے عوام اور سیکورٹی محافظوں پر گولیاں چلائیں۔ تاہم اس دہشت گردانہ کارروائی میں ایذہ شہر کے 5 افراد شہید اور کچھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زخمیوں کی تعداد 10 ہے اور ان میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے اور شہر کی صورتحال پرسکون اور قابو میں ہے۔

خوزستان کے گورنر کے سیکیورٹی آفسر نے کہاکہ گورنر کی زیر صدارت سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری ہے اور شہداء میں ایک نوجوان لڑکی سمیت ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، ایک باخبر سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آج رات ایذہ شہر میں متعدد نامعلوم افراد نے لوگوں اور سیکیورٹی گارڈز پر گولیاں چلائیں۔

تفصیلات کے مطابق، جب ایذہ کے مرکزی بازار پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تو عین اسی وقت اس شہر کے ایک حوزہ علمیہ کو بھی آگ لگا دی گئی ہے تاہم ابھی تک مدرسہ کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔



 

News Code 1913195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha