9 نومبر، 2022، 8:23 AM

پاکستان میں آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 145 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

پاکستان میں آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 145 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی شہر لاہور میں آج  علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے  نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی جبکہ مہان خصوصی نیول چیف کی جانب سے مزاراقبال پر  پھول بھی چڑھائے گئے۔

 دوسری جانب علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج پاکستان بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے آج کے دن وفاقی اور صوبائی ادارے بند رہیں گے جبکہ ملک کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں میں بھی آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تاہم سپریم کورٹ میں آج تعطیل نہیں ہوگی، سپریم کورٹ میں آج معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوں گی۔

حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا،  نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیااور  قوم کو بیداری کا سبق دیا تھا۔

News ID 1913057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha