مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے تائیوان کو غیر ملکی فوجیوں کے ساتھ تعاون کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیاہے کہ چین تائیواں کی آزادی کے لئے غیرملکی فوجیوں سے تعاون کی شدید مذمت کرتے ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ (جی سیون) ممالک کے وزرائے خارجہ کا بیان چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔
واضح رہے کہ چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی حالیہ مہینوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی۔ حالیہ ہفتوں میں تائیوان نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ چین نے کئی بار قانون کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ دوسری جانب بیجنگ نے بھی تائیوان کو کئی بار خبردار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ