31 اکتوبر، 2022، 12:19 PM

شاہ چراغ حملے کا دوسرا دہشت گرد گرفتار

شاہ چراغ حملے کا دوسرا دہشت گرد گرفتار

ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے شاہ چراغ حملے کے دوسرے دہشت گرد کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔

مہرخبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر اینٹلی جنس اسماعیل خطیب نے پیر کے روز کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز کل رات شاہ چراغ دہشت گردانہ حملے کے دوسرے مجرم کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے میں کامیابی ہوگئیں ہیں۔

ایرانی وزیر انٹیلی جنس کے مطابق دہشت گرد کو شیراز سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بلوائیوں کے خلاف نکلنے والی ریلیوں میں عوام کے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

در ایں اثنا گورنر فارس کے سیاسی، سلامتی اور سماجی امور میں معاون اسماعیل محبی پور نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دوسرا دہشت گرد شاہ چراغ کے مزار میں داخل نہیں ہوا تھا، بلکہ پہلے شخص کی سہولت کاری کر رہا تھا اور اسے اپنے منصوبے سے آگاہ کر رہا تھا۔

محبی پور نے مزید کہا کہ ایران کی انٹیلی جنس فورسز شیراز دہشت گردانہ حملے سے متعلق کسی بھی دوسرے سراغ، عوامل اور عناصر کو تلاش کرنے کے لئے سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو قانون اور انصاف کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ (26 اکتوبر) کو ایک اسلحہ بردار دہشت گرد نے شیراز میں شاہ چراغ کے روضہ مبارک پر زائرین اور نمازیوں پر فائرنگ کر کے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت 15 بے گناہ افراد کو شہید اور درجنوں کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

بعد از آں دہشت گرد تنظیم داعش نے اس خونریز حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

 اسی دن ایران کی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شیراز میں ایک بم دھماکے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا۔ ناکام بم دھماکے کے مجرم کو شیراز میں شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

News ID 1912903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha