27 اکتوبر، 2022، 1:42 PM

پاکستانی معروف صحافی ارشد شریف کی شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستانی معروف صحافی ارشد شریف کی شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شاہ فیصل مسجد کے احاطے میں پاکستان کے سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ شاہ فیصل مسجد کے احاطے میں پاکستان کے سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی۔ان کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اور اب انکا جنازہ ایچ نائن قبرستان میں ان آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جا رہا ہے جہاں انہیں ان کے والد اور شہید بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

نماز جنازہ کے موقع پر فیصل مسجد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، فیصل مسجد کے اطراف وفاقی پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات تھے جب کہ قبرستان میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جو زار و قطار روتے نظر آئے۔

پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ارشد شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کیلیے اسلام آباد آئے اور اپنے محبوب صحافی کو سفر آخرت پر روانہ کرنے کیلیے مسلسل پھول نچھاور کرتے رہے، نماز جنازہ کے موقع پر فیصل مسجد کے احاطے میں اتنا جم غفیر ہے کہ ہر جانب سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔

News ID 1912838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha