24 اکتوبر، 2022، 2:00 PM

تہران میں ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم کی 18ویں جنرل اسمبلی کا آغاز؛

ایران میڈیا کو سچائی اور آزادی کو فروغ دینے کا ذریعہ سمجھتا ہے، ایرانی وزیر ثقافت و ہدایت اسلامی

ایران میڈیا کو سچائی اور آزادی کو فروغ دینے کا ذریعہ سمجھتا ہے، ایرانی وزیر ثقافت و ہدایت اسلامی

ایرانی وزیر ثقافت نے 18ویں او اے این اے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میڈیا کو دنیا کے تمام ملکوں کے لیے سچائی اور آزادی کو فروغ دینے کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آج بروز پیر 2 نومبر کو ایران کے دار الحکومت تہران میں آرگنائزیشن آف ایشیا اینڈ پیسیفک نیوز ایجنسیز ﴿او اے این اے﴾ کی 18ویں جنرل اسمبلی کا آغاز ہوا۔

ایشیا پیسفیک کی میڈیا تنظیم کی جنرل اسمبلی کا آغاز ایک تقریب کے دوران ایران کے وزیر ثقافت و ہدایت اسلامی محمد مہدی اسماعیلی کے خطابات سے ہوا، تقریب میں ایرانی نیوز ایجنسی ایرنا کے منیجنگ ڈائریکٹر علی نادری اور جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیون جون کم بھی موجود تھے۔

ایرانی وزیر ثقافت اسماعیلی نے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میڈیا کو دنیا کے تمام ملکوں کے لیے سچائی اور آزادی کے فروغ کے لیے ایک ذریعہ سمجھتا ہے۔اسماعیلی نے کہا کہ آج میڈیا طاقت کا آلہ نہیں رہا بلکہ یہ خود طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا یا تو بنی نوع انسان کی سعادت اور امن کی خدمت میں ہو سکتا ہے یا ظلم، ناانصافی اور تقسیم کا ذریعہ۔

اسماعیلی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مقبول، حق کے متلاشی اور آزاد میڈیا کی حمایت کرتا ہے۔ایرانی وزیر نے کہا کہ تہران میں او اے این اے ﴿اوانا﴾ کی جنرل اسمبلی کے انعقاد سے دنیا کے لیے کئی اہم پیغامات جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں امن ہے اور یہ ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا پیغام ملک کے تمام معاملات میں لوگوں کی فعال موجودگی اور شرکت ہے۔

انہوں نے تہران اجلاس میں تمام علاقائی ممالک اور براعظم ایشیا کی 50 نیوز ایجنسیوں کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران خطے کے سرکردہ ممالک میں سے ایک کے طور پر میڈیا کے میدان میں اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل ہے۔
اجلاس کی سائڈ لائن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسماعیلی نے کہا کہ ایران یورپ اور شمالی امریکہ میں قائم ایران مخالف فارسی زبان کے ٹی وی کے خلاف ایران میں جھوٹ پھیلانے اور فسادات بھڑکانے پر مقدمہ دائر کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی پیروی قانونی اداروں بشمول ایرانی وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ ذرائع کے ذریعے کی جائے گی۔

تقریب سے ایرانی نیوز ایجنسی ایرنا کے مینجنگ ڈائریکٹر علی نادری اور جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی ونہاپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیون جون کم نے بھی خطاب کیا۔

News ID 1912788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha