مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہاب نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور حامیوں کی کثیر تعداد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور القدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے یہودیوں کی تعطیلات کے آغاز کے بعد حالیہ ہفتوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں خصوصی اقدامات کا نفاذ کیا ہے اور اس عرصے کے دوران مسجد الاقصی پر آباد کاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب غاصب صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں مسلح انتفاضہ کے خدشے کے پیش نظر اس علاقے بالخصوص جنین اور نابلس کے دو شہروں میں فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
آپ کا تبصرہ