مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کرمان کی عدلیہ کے سربراہ حجة الاسلام ابراہیم حمیدی نے اعلان کیا کہ کرمان سے صہیونی انٹیلی جنس سروس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے اپنے ماہرانہ اور تکنیکی اقدامات کے نیتجے میں گرفتار کیا۔ ملزم صوبے میں بدامنی پھیلانے اور تخریبی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والا شخص آزاد پیشے اور تجارت کی آڑ میں ملک میں جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جبکہ انٹیلی جنس افسران کے ساتھ رابطے کے ذریعے انسدادِ سیکیورٹی اور تخریبی اقدامات کی تربیت حاصل کرنے اور معلومات کی منتقلی کے لئے مختلف ملکوں کے کئی دورے کر چکا ہے اور اس نے آخری مرتبہ ایک پڑوسی ملک کا دورہ کیا تھا۔
کرمان کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہ ملزم سائبر اسپیس اور مختلف کوڈڈ سافٹ ویئرز کے ذریعے غاصب صہیونی فوجی اور جاسوسی اداروں کے حکام سے رابطے میں تھا۔
حجة الاسلام حمیدی نے کہا کہ مذکورہ جاسوس کچھ مقدار میں معلومات جمع کرنے کے بعد ملک چھوڑنے کا ارادہ رکھتا تھا تا کہ خطے کے ایک ملک میں صہیونی حکومت کے ایک انٹیلی جنس اہلکار سے ملاقات کرسکے اور نئی ماموریت کے لئے ہدایات حاصل کرسکے تاہم اسے ملک چھوڑنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
صوبہ کرمان کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ کرمان سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو صہیونی انٹیلی جنس ادارے کے لئے کام کرتا تھا۔
News ID 1912632
آپ کا تبصرہ