3 اکتوبر، 2022، 12:44 PM

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ:

غیر ملکی طاقتیں ایران کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں

غیر ملکی طاقتیں ایران کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم (AEOI) کے سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں ایران کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے روکنے کے لیے مصمم ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  AEOI کے چیئرمین محمد اسلامی نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز جنوب مشرقی ایران میں کرمان کی ایک یونیورسٹی میں ایک سائنسی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اسلامی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نئے سائنسی شعبوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کو غیر ملکی طاقتوں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے اور وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ہم جدید اور معروف ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک آزاد ملک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج قدرتی وسائل کا ہونا طاقت میں شامل نہیں ہے بلکہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی طاقت میں شامل ہے اور یہی عنصر برتری کا تعین کرتا ہے اور ان شعبوں میں آگے نکلنے کو طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی جوہری تنظیم سربراہ کے مطابق اگر آپ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے علمبردار ہیں تو یقیناً آپ طاقتور ممالک میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایک طاقتور ایران نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے انقلاب کی فتح کے بعد سے ہی ہمیشہ ایران کی پیشرفت اور حرکت میں رکاوٹیں ڈالنے کی بہت سی کوششیں ہوتی رہی ہیں اور خاص طور پر ایٹمی حوالے سے انہوں نے جھوٹے الزامات اور واہیات بہانوں سے ملک پر ظالمانہ پابندیاں عائد کی ہیں اور مسلسل پابندیوں کا ڈھول پیٹ رہے ہیں اور اس پر اصرار کر رہے ہیں۔

ایران کے نائب صدر اور جوہری تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ توانائی کے بحرانی دور میں بہت سے ممالک اپنے جوہری پاور پلانٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اسلامی نے مزید کہا کہ ایران نے بھی 100 فیصد ایرانی جوہری پلانٹ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

mehrnews.com/xYCMk

News ID 1912537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha