23 ستمبر، 2022، 1:11 AM

ایران؛خیبرشکن اور رضوان بیلسٹک میزائلوں کی نقاب کشائی+ ویڈیو

ایران؛خیبرشکن اور رضوان بیلسٹک میزائلوں کی نقاب کشائی+ ویڈیو

ایرانی مسلح افواج نے ہفتہ دفاع مقدس کے پہلے دن طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل خیبرشکن اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل رضوان کی پہلی بار نقاب کشائی کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی کے مزار کے احاطے میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک نئے بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی کی، درست نشانے پر لگنے کی صلاحیت ﴿pinpoint accuracy﴾ کے حامل اس میزائل کو خیبرشکن (castle buster) کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر شکن بیلسٹک میزائل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے تیسری نسل کے لونگ رینج میزائلوں میں سے ایک ہے جو منفرد خصوصیات کا حامل ہے۔ خیبر شکن کو سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے عسکری ماہرین نے مقامی طو پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ 

خیبرشکن میزائل 1,450 کلو میٹر رینج کے اندر اہداف کو درستگی ﴿pinpoint accuracy﴾ کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل میں ٹھوس ایندھن استعمال ہوتا ہے اور لینڈنگ کے مرحلے میں میزائل شیلڈ سے گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے بہترین ڈیزائن نے اس جیسے دوسرے نمونوں کے مقابلے میں اس کے وزن میں ایک تہائی کمی کی ہے جبکہ اسے داغنے کے لئے تیار کرنے اور فائر کرنے کا وقت بھی ایک ششم ﴿1/6﴾ تک کم کر دیا ہے۔ 

ایرانی مسلح افواج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل سسٹم رضوان کو بھی پہلی مرتبہ نمائش کے لئے پیش کیا۔ 

رضوان ایک مائع ایندھن والا سنگل اسٹیج میزائل ہے جس میں لگا وار ہیڈ اس سے الگ بھی ہوسکتا ہے۔  آواز کی رفتار سے آٹھ گنا زیادہ رفتار رکھنے والے اس میزائل کی رینج 1,400 کلومیٹر تک ہے جبکہ اسے مختلف قسم کے فکسڈ اور موبائل پلیٹ فارمز سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔

ایران کے عسکری ماہرین اور ٹیکنیشنز نے حالیہ برسوں میں وسیع پیمانے پر مقامی طور پر عسکری سازوسامان کی تیاری میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے جس سے مسلح افواج کو ہتھیاروں کے میدان میں خود کفیل بنا دیا گیا ہے۔

اس فوجی پریڈ کے دوران ایرانی مسلح افواج کی جانب سے مقامی سطح پر ساختہ ڈرونز، بیلسٹک میزائل سسٹم، لونگ رینج ریڈار سسٹم اور فضائی دفاعی شعبے کے دیگر ساز و سامان کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

پریڈ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس نے بھی پہلی بار اپنے سوم خرداد روڈ موبائل میڈیم رینج ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے ایک نمونے کی نقاب کشائی کی۔

سوم خرداد ایئر ڈیفنس سسٹم مختلف قسم کے فضائی اہداف کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں ہیلی کاپٹر، فائٹرز، ڈرونز اور کروز میزائل شامل ہیں۔

ایران میں مقدس دفاع کا ہفتہ 22 ستمبر سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ہفتہ ہر سال 1980-88 میں عراق کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں اور سپاہیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

News ID 1912435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha