مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی ایران میں مغربی آذربائیجان صوبے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء بیس نے شمالی عراق میں واقع دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے ہیں۔
قبل از ایں ہفتے کے روز سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ حمزہ سید الشہداء بیس کی یونٹوں نے شمالی عراق میں عالمی استکبار سے وابستہ ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے، ان دہشت گرد گروہوں نے حالیہ دنوں میں ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر دراندازی کی اور حملے کیے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کا فیصلہ کن جواب ایسے وقت میں دیا کہ جب شمالی عراق میں حکام نے انقلاب مخالف کرائے کے فوجیوں اور دہشت گردوں کی صف بندی اور سرگرمیوں کے خلاف مناسب اقدام اٹھانے اور انہیں دیے گئے متعدد انتباہات پر توجہ دینے سے گریز کیا۔
آپ کا تبصرہ