8 ستمبر، 2022، 3:47 PM

پاکستانی زائرین کے عراق میں داخلے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، سپاہ پاسداران کی بری افواج کے سربراہ 

پاکستانی زائرین کے عراق میں داخلے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، سپاہ پاسداران کی بری افواج کے سربراہ 

ریمدان باڈر پر مہر نیوز سے گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کے سربراہ نے کہا کہ ریمدان باڈر پر زائرین کی پذیرائی کے لیے مناسب سہولیات موجود ہیں جبکہ پاکستانی زائرین کے عراق میں داخلے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ 

ریمدان باڈر سے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے آج جمعرات کے روز ریمدان باڈر کا دورہ کیا اور اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لئے یہاں مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ریمدان باڈر پر بہت سے موکب لگائے گئے ہیں جس کے سبب زائرین کو کوئی خاص مشکلات درپیش نہیں ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا پاکستانی زائرین کی جو سب سے بڑی مشکل سامنے آئی ہے وہ ایران سے عراق میں داخل ہونے کے حوالے سے ہے کیونکہ عراقی حکام نے پاکستانی زائرین کو زمینی راستوں سے داخل ہونے سے روکا ہوا ہے۔ 

جنرل پاکپور نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عراقی حکام سے بات چیت جاری ہے جبکہ یہ مسئلہ حل ہو جانے کے بعد بہت ساری مشکلات دور ہو جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ امام حسین علیہ السلام کی محبت ہے جو پاکستانی زائرین کو اس گرمی میں یہاں پر کھینچ کر لائی ہے۔

News ID 1912302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha