ہفتہ دفاع مقدس
-
شہداء کی یاد ایران کی سلامتی کی ضامن ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم "شہداء" کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں شہداء کی یاد منانے کو ایرانی قوم کی انقلاب کی سمت میں حرکت اور انحراف سے بچاو کی ضمانت قرار دیا۔
-
رہبر معظم انقلاب سے دفاع مقدس کے سابق فوجیوں کی ملاقات
ہفتہ دفاع مقدس کے پانچویں روز رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے جہاد و مزاحمت کے میدان میں سرگرم سابق فوجیوں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔
-
ہفتہ دفاع مقدس، مسلح افواج کے دستوں کی پریڈ
ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کی مناسبت سے مسلح افواج کے دستوں نے شاندار پریڈ کی۔
-
تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر صدر رئیسی نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔
-
ہفتہ دفاع مقدس کی آمد پر تہران میں مسلح افواج کی پریڈ کا آغاز
ایران کی مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب کا آغاز ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی امام حمینی رح کے مرقد کے جوار میں ہوا۔
-
ایرانی پارلمنٹ میں زہدان کے عوامی نمائندے کی مہر کے ساتھ خصوصی گفتگو؛
مولوی عبد الواحد ریگی اسلامی نظام کے وفادار اور دفاع مقدس کے بسیجی مجاہد تھے
ایران کی قومی اسمبلی "مجلس شورائے اسلامی" میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکرز زہدان سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے اور پارلیمانی کمیشن برائے صحت و معالجہ کے چیئرمین حسین علی شہریاری نے مہر نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔
-
ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
رہبر معظم انقلاب نے فرمایاکہ شہیدوں کا پیغام آمادہ دلوں اور سماعت رکھنے والے کانوں کے لئے بشارت کا پیغام ہے۔ یہ عظیم پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوت و ظلم کے پیکر شیطانوں کے مقابلے میں استقامت آخرکار فتح کے حصول اور خوف و غم کے بادل چھٹ جانے پر منتج ہوتی ہے۔
-
ایران؛خیبرشکن اور رضوان بیلسٹک میزائلوں کی نقاب کشائی+ ویڈیو
ایرانی مسلح افواج نے ہفتہ دفاع مقدس کے پہلے دن طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل خیبرشکن اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل رضوان کی پہلی بار نقاب کشائی کی۔
-
ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ + ویڈیو
ٰفوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے دارالحکومت تہران سمیت مختلف صوبوں میں ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا۔ تہران میں فوجی پریڈ کا اہتمام بانی انقلاب امام خمینی ﴿رہ﴾ کے مزار کے باہر کیا گیا تھا۔
-
امام خیمنیؒ کے مزار کے احاطے میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد؛
خطرہ محسوس ہوا تو صیہونی عناصر اور ان کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس کے جنوبی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ صیہونیوں کی فتنہ انگیزیوں سے ہوشیار رہیں جبکہ صیہونیوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرتی ہے،اگر ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو ہم صیہونی حکومت کے عناصر اور ان کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا دفاع مقدس کے فوجیوں اور کمانڈروں سے خطاب؛
مقدس دفاع نے ثابت کیا کہ ملک کی حفاظت کا واحد ذریعہ مقاومت ہے، رہبر انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دفاع مقدس نے اس حقیقت کو ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت اور ڈیٹرینس کا حصول ہتھیار ڈالنے سے نہیں بلکہ مقاومت کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔