24 ستمبر، 2022، 12:20 AM

ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر معظم انقلاب نے فرمایاکہ شہیدوں کا پیغام آمادہ دلوں اور سماعت رکھنے والے کانوں کے لئے بشارت کا پیغام ہے۔ یہ عظیم پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوت و ظلم کے پیکر شیطانوں کے مقابلے میں استقامت آخرکار فتح کے حصول اور خوف و غم کے بادل چھٹ جانے پر منتج ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کی مناسبت سے منائے جانے والے ہفتہ مقدس دفاع کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا۔ پیغام حسب ذیل ہے؛     
بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقدس دفاع کا ہفتہ عزیز شہیدوں کے تذکرے اور ان کی یادوں کو زندہ کرنے اور ان کے پیغام کو سننے کا مناسب موقع ہے۔

شہیدوں کا پیغام آمادہ دلوں اور سماعت رکھنے والے کانوں کے لئے بشارت کا پیغام ہے۔ یہ عظیم پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوت و ظلم کے پیکر شیطانوں کے مقابلے میں استقامت آخرکار فتح کے حصول اور خوف و غم کے بادل چھٹ جانے پر منتج ہوتی ہے۔

یہ حیات بخش پیغام ہے، توانائی اور امید پیدا کرنے والا پیغام ہے، یہ آج بھی اور ہر دور کے لئے بھی ملت ایران اور دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کی ضرورت ہے۔

عزیز شہیدوں پر اللہ کا درود و سلام ہو۔

سید علی خامنہ ای

31 شھریور 1401 مطابق 22 ستمبر 2022

News ID 1912444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha