مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران نے اپنی خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک اہداف کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے خارجہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے متحرک، عقلمندانہ اور متوازن طریقے سے کام کیا ہے اور مذاکراتی عمل پر عمل پیرا ہونے کے باوجود ایران کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ ایران جوہری معاہدے اور امریکہ کے اس معاہدے کے وعدوں پر واپسی کا انتظار کرے گا۔
کنعانی نے یہ بیان جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) میں ایران کی مستقل رکنیت کی یادداشت پر دستخط انجام پانے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں جاری کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر کا دورہ ازبکستان اپنے ازبک ہم منصب کی دعوت پر باضابطہ دوطرفہ اجلاس، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور ایران کی مستقل رکنیت کے انتظامات کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لئے ہے جو ہمسائیگی کی پالیسی، اجتماعیت اور علاقائی یکجہتی اور کثیرالجہتی کو گہرا کرنے میں مزید ایک اہم اور دیرپا پیش رفت ہے۔
آپ کا تبصرہ