14 ستمبر، 2022، 7:38 PM

صدر رئیسی کا دورہ ازبکستان؛

ایران اور ازبکستان کے درمیان باہمی تعاون کی 17 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب

ایران اور ازبکستان کے درمیان باہمی تعاون کی 17 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب

ایران اور ازبکستان کے صدور کی موجودگی میں توانائی، صنعت، زراعت، کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کی 17 یاد داشتوں اور دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر سید ابراہیم رئیسی اور شوکت میرضیائیف کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ازبکستان کے درمیان تعاون سے متعلق 17 دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد کی جبکہ دونوں رہنماوں نے تقریب کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی کئے۔

دونوں ملکوں کے حکام نے جن دستاویزات اور مفاہمتی یاد داشتوں میں دستخط کئے جن کا محور زراعت، توانائی اور کسٹم میں تعاون بڑھان، کھیل، سائنس اور  ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے کی کوششیں، ثقافتی تبادلے میں اضافہ، صحت اور علاج کے شعبے میں تعاون، چابہار بندرگاہ کے ذریعے بین الاقوامی نقل و حمل کو فعال کرنا، ماحولیاتی تعاون، سیاحت کو فروغ دینا اور تاجروں، سائنسی حلقوں کے ارکان اور سیاحتی گروپوں کے لیے ویزا کے اجراء کی سہولت تھا۔

News ID 1912352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha