تفصیلات کے مطابق رواں سال کچھ چینی شہریوں نے بھی کربلا کے راستے میں زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگایا ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق رواں سال کچھ چینی شہریوں نے بھی زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگایا ہے اور کربلا کے راستے میں زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
اسی طرح عراقی میڈیا نے کچھ فوٹیج بھی نشر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی شہری باڈر پر زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اربعین مارچ گزشتہ کچھ دنوں سے شروع ہوچکا ہے اور عراق اور دنیا بھر سے کروڑں کی تعداد میں زائرین نجف سے کربلا کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ راستے میں مختلف موکب لگائے گئے ہیں جہاں زائرین کی پذیرائی اور خاطر مدارات ہوتی ہے۔
کربلا شہر کے نزدیک لگائے جانے اس موکب میں چینی شہری زائرین کو پینے کا پانی اور چینی کھانے پیش کر رہے ہیں۔
News ID 1912341
آپ کا تبصرہ