5 ستمبر، 2022، 8:19 PM

خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی برداشت نہیں کریں گے، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب

خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی برداشت نہیں کریں گے، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب

ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ خطے میں بیرونی اور غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی قابل برداشت نہیں ہیں، غاصب صہیونی ریاست ایک بغیر جڑوں والے درخت کی طرح ہے جو اپنا انتظام چلانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے بندر عباس میں سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں دفاعی اور جنگی صلاحیت کی حامل نئی کشتیوں کے الحاق کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی حدود وہاں تک ہیں جہاں تک ہمارے مفادات پھیلے ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ہماری موجودگی کا پیغام سلامتی، امن اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھائی چارہ ہے جبکہ خطے میں بیرونی اور غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی قابل برداشت نہیں ہے، غاصب صہیونی ریاست ایک بغیر جڑوں والے درخت کی طرح ہے جو اپنا انتظام چلانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔

جنرل سلامی کہا کہنا تھا عالمی نظاموں میں کمزور طاقتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذا تمام شعبوں میں طاقتور بننے کے سوا کوئی راہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے اپنے تمام حربے استعمال کئے تا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اقتصادی، سیاسی، عسکری اور ابلاغیاتی پابندیوں میں جکڑ سکے تاہم ہم ان تمام دشمنیوں کے باوجود آج دنیا میں سربلند ہیں۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران عالمی اور خطے کی سطح پر ایک ایسی سیاست طاقت کے طور پر جانا جاتا ہے کہ جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔ 

News Code 1912275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha