3 ستمبر، 2022، 8:05 PM

جنین میں قسام برگیڈز کی مسلح مشقوں کی فوٹیج جاری کردی گئیں

جنین میں قسام برگیڈز کی مسلح مشقوں کی فوٹیج جاری کردی گئیں

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج کچھ فوٹیج نشر کی ہیں جن میں فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام برگیڈز کی مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں مسلح مشقوں کو دکھایا گیا ہے۔ 

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج ہفتے کے روز فلسطینی ذرائع ابلاغ کچھ فوٹیج نشر کی ہیں جن میں فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام برگیڈز کی مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں مسلح مشقوں کو دکھایا گیا ہے۔  

فوٹیج میں قسام برگیڈز کے مسلح اہکاروں کو جنین کے پہاڑی علاقوں میں ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب حالیہ سالوں کے دوران قسام برگیڈز مغربی کنارے اور جنین میں اپنی نقل و حرکت اور فعالیت کو کم ہی منظر پر لائے ہیں جبکہ یہ تازہ ترین فوٹیج غاصب صہیونی رجیم کو ایک نئے سرپرائز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی عوام اور خاص طور مغربی کنارے کے باشندوں نے ان فوٹیج کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر کے اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران مغربی کنارے میں مقاومتی کاروائیاں اور خاص طور پر صہیونی افواج اور آباد کاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہاں تک صہیونی ذرائع اس مسئلہ کو اندرونی سلامتی کا اصلی ترین مسئلہ قرار دے رہے ہیں۔ 

ان حالات میں مغربی کنارے میں مسلح کاروائیاں غاصب صہیونی حکام کا سب سے ڈراونا خواب بن چکی ہیں اور انہیں خوف ہے کہ جن حالات کا انہیں غزہ میں سامنا ہے اس مرتبہ مغربی کنارے میں بھی وہی صورتحال پیدا نہ ہوجائے۔ البتہ اس فرق کے ساتھ کہ غزہ میں صہیونی فلسطینیوں کے نشانے کی زد میں نہیں ہوتے تاہم مغربی کنارے میں موجود ۲۰ لاکھ فلسطینی آبادی کے ساتھ تقریباً ۸ لاکھ صہیونی آباد کار رہتے ہیں جو مقاومت کے ممکنہ نشانوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

News Code 1912251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha