مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری اور میزائل حملوں کے نتیجے میں اب تک 83 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ فلسطینی تنظیموں کی جوابی کارروائی میں غزہ سے مقبوضہ فلسطین پر 1500 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مزآحتمی تنظیموں نے تل ابیب پر تازہ جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تل ابیب میں سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 83 ہوگئی ہے جن میں 17 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق غزہ میں 388 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی بربریت کے جواب ميں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر مزید 1500 راکٹ فائر کئے ہیں۔ قسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق ہم نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے جواب میں مقبوضہ فلسطین اور تل ابیب پر اب تک 1500 سے زائد راکٹ داغے ہیں۔
آپ کا تبصرہ