31 اگست، 2022، 12:48 PM

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ کریں گے

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے سبب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہنگامی دورے کا فیصلہ کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے سبب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہنگامی دورے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے انتونیو گوتریس آئندہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچیں گے۔ سیکرٹری جنرل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ بے گھر ہونے والے خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ دورے میں حکومتی امدادی کاوشوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے دورے کا خیرمقدم کیا، کہا یہ اہم دورہ ہے۔ عالمی امداد متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دورہ متاثرین کے مصائب کم کرنے کی کاوشو‍ں کو تقویت دے گا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے استقبال کے منتظر ہیں۔

News ID 1912213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha