مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کی اسلامی تحریک کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے آج کچھ ہی دیر پہلے عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول ص کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا-یہ پہلی بار نہیں ہے جب نائجیریا میں عزاداروں پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں بلکہ گذشتہ برس بھی نائجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔
_____________________________
ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں
آپ کا تبصرہ