22 دسمبر، 2021، 5:07 PM

نائیجیریا میں کسانوں اورچرواہوں میں مسلح تصادم میں 45 افراد ہلاک

نائیجیریا میں کسانوں اورچرواہوں میں مسلح تصادم میں 45 افراد ہلاک

نائیجیریا میں کسانوں اور فولانی چرواہوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ نائیجیریا میں کسانوں اور فولانی چرواہوں کے درمیان ہونے والے مسلح  تصادم کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا میں فولانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے چرواہوں نے اپنے قبیلے کے ایک فرد کے قتل کے الزام پر مقامی نسل طیف سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے علاقے پر حملہ کردیا۔

فریقین نے لاٹھیوں، راڈوں اور بندوق سے ایک دوسرے پر حملے کئے جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ کسانوں نے چرواہوں پر لوٹ مار کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

نائیجریا میں فولانی چرواہوں اور طیف کسانوں کے درمیان نسلی فسادات عام ہیں۔ فسادات کا آغاز چرواہوں کے ریوڑ کے کھیت میں داخل ہونے پر ہوتا ہے جو نسلی فسادات بن جاتے ہیں۔

News ID 1909238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha