نائیجیریا میں عاشورا کے جلوس پر حملے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے سمیت 6 عزادار شہید+ویڈیو، تصاویر

 تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ نائجیریا کے شہر زاریا میں سیکورٹی اہلکاروں نے آج عاشورا کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے محسن یعقوب سمیت اب تک 6 عزادار شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

 تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ نائیجیریا کے شہر زاریا میں سیکورٹی اہلکاروں نے آج عاشورا کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے محسن یعقوب سمیت اب تک 6 عزادار شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب تک کی اطلاع کے مطابق 6 عزادار شہید ہوگئے ہے لیکن چونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے، اس لئے  شہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول ص کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا-یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ جب نائجیریا میں عزاداروں پر سیکورٹی اہلکاروں نے چڑھائی کی ہو بلکہ گذشتہ برس بھی نائجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر چڑھائی کی تھی جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ 

اس سے پہلے  2014ء کو یوم قدس کی ریلی پر نائجیرین آرمی کی فائرنگ سے شیخ زکزاکی کے تین بیٹے اور 33 دیگر شیعہ افراد شہید ہوئے تھے۔

شہید محسن یعقوب

نائجیریا میں عاشورا کے جلوس پر حملے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے سمیت 6 عزادار شہید+ویڈیو، تصاویر

ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں

 WhatsApp group

Facebook

instagram

twitter

News Code 1911920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha