نائیجیریا میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے جنوب میں واقع پورٹ ہارکورٹ شہر میں ایک گرجے میں منعقد ایک خیراتی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجیریا کی ریاست رِیورز کے دارالحکومت پورٹ ہارکورٹ کے پولیس ترجمان گریس اِرِنج کوکو نے بتایا کہ ہفتے کے روز گرجے میں غذائی اجناس لینے آئے سیکڑوں لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھسے جو بھگدڑ مچنے کا سبب بنا۔اس مقام پر سالانہ کی بنیادوں پرایک گرجے کی جانب سے خیراتی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

News Code 1911017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =