نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں جیل سے 800 قیدی فرار

نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 800 قیدی فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے۔

 مہرخبررساں اجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جیل سے 800 قیدی فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

حملہ آوروں نے اپنے ساتھیوں کو جیل کی سلاخوں سے آزاد کرالیا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دیگر قیدی بھی جیل توڑ فرار ہوگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔

حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 250 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش میں کارروائی جاری ہے۔

News Code 1908623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =