11 مئی، 2022، 9:25 PM

نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 فوجی ہلاک

نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 فوجی ہلاک

نائجیریا میں فوج پر گشت کے دوران مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک جب کہ دو لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں  فوج پر گشت کے دوران مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک جب کہ دو لاپتہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک نائجیریا کی فوج پر مسلح افراد نے ایک اور حملہ کیا ہے جس کی زد میں آکر نائجیرین فوج کی 93 بٹالین کے 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔دہشت گردوں نے رات گئے نائجیریا کے ٹاٹی نامی گاؤں میں فوجی قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 93 بٹالین پر حملے کے بعد سے بریگیڈئر جنرل اور ان کے معاون لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے فوج نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جب کہ آرمی کے ترجمان بھی حملے سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نائجیریا کے علاقے ترابا میں داعش کے حملے میں تین افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1910814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha