6 اگست، 2022، 9:43 PM

جہاد اسلامی فلسطین نے مصر کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

جہاد اسلامی فلسطین نے مصر کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

المیادین نے فلسطینی گروہوں میں موجود بعض ذرائع کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے حالات کو معمول پر لانے اور تصادم کو روکنے پر مبنی مصر کی تجویز مسترد کردی ہے۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، جہاد اسلامی فلسطین نے حالات کو معمول پر لانے اور تصادم کو روکنے پر مبنی مصر کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ صہیونی دشمن کو اس کے جرائم اور ظلم کا جواب دینے کا وقت ہے۔ 

فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بھی عبری ذرائع ابلاغ کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ مصر نے صہیونی رجیم کو مطلع کردیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کروانے پر قادر نہیں ہے۔
اس سے پہلے بھی المیاددین کے نامہ نگار نے جہاد اسلامی فلسطین کے بعض ذرائع کا حوالہ دے رپورٹ دی تھی کہ جہاد اسلامی فی الحال کسی بھی قسم کی مصری ثالثی کو قبول نہیں کرے گا اور اس توجہات میدان جنگ اور مقبوضہ علاقوں میں راکٹ داغنے پر مرکوز ہیں۔

در ایں اثنا القدس برگیڈ نے بھی صہیونی رجیم کی جارحیت کے جواب میں جنگ جاری رکھنے پر مبنی بیان جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام اور مقاومت کے حامیوں کو اطمینان دلاتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کا جوش و جذبہ اپنی بہترین حالت میں ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ صہیونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں ١۵ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔  ایک ۵ سالہ بچی بھی شہید ہے۔

News ID 1911881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha