مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کی طرح 28 جولائی کو تحریک حسینی کے زیراہتمام پاراچنار میں بھی مقبول جہاں ترانے "سلام فرماندہ" کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ ہوئی۔ جس میں کرم بھر کے 50 سے زائد پرائیویٹ سکولوں کے تقریباً 10 ہزار طلباء کے علاوہ 50 ہزار سے زائد عوام نے شرکت کرکے اپنے زمانے کے امام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر سکیورٹی کا زبردست بندوبست کیا گیا تھا۔ تحریک حسینی نے کرم کے مختلف ادراوں اور تنظیموں کے ساتھ مل بیٹھ کر تقسیم کار کیا تھا۔ چنانچہ منصوبے کے تحت سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک حسینی کی اسکاوٹس اور کرم پولیس نے لی تھی۔ ساونڈ سسٹم کا ذمہ حیدر کرار دستے، ریکارڈنگ کی ذمہ داری این سی اے کی ٹیم نے جبکہ کھانے پینے کی تقسیم کی ذمہ داری دسترخوان امام حسن کی ٹیم نے لی تھی۔
تحریک حسینی کی ٹیم نے قومی تنظیموں خصوصاً انجمن حسینیہ کے تعاون سے صرف ملکی نہیں بلکہ عالمی سطح کا ایک بے مثال پروگرام منعقد کیا۔
آپ کا تبصرہ