21 جولائی، 2022، 6:08 PM

خارجہ پالیسی کو جوہری معاملے پر نہیں رکے رہنا چاہئے/ پڑوسی ممالک سے تعلقات لازمی ہیں، آیت اللہ جنتی

خارجہ پالیسی کو جوہری معاملے پر نہیں رکے رہنا چاہئے/ پڑوسی ممالک سے تعلقات لازمی ہیں، آیت اللہ جنتی

مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ نے کہا: جوہری معاملے کو خارجہ پالیسی پر محیط نہیں ہونا چاہئے اور ملک کی خارجہ پالیسی ہرگز جوہری معاملے پر رکی نہ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ احمد جنتی نے آج صبح مجلس خبرگان (ماہرین کونسل) کی اعلیٰ اختیاراتی کونسل اور قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ ملکی حکام معاشی مشکلات دور کرنے کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں تاہم حکام کی ان کاموں اور محنتوں کے نتائج عوام کے دسترخوان میں نظر آنے چاہئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت ہی باایمان، پائیدار، اعلی ظرف اور صابر عوام ملے ہیں لہذا اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے۔ اس نعمت کی قدردانی یہ ہے کہ ہمارا کام اور محنت ان کے مسائل اور مشکلات دور کرنے میں موثر اور نتیجہ بخش ہونی چاہئے۔

مجلس خبرگان کے سربراہ نے مزید کہا کہ عوام کی نظریں مستقبل پر ہیں اور ملک کی مشکلات کا اصلی حل داخلی صلاحیتوں اور توانائیوں پر بھروسہ کرنا ہے لہذا ضروری ہے کہ ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان اثرات کو مٹانا بھی حکومت کی اصلی ترجیحات میں شامل ہو۔  

آیت اللہ جنتی نے زور دے کر کہا کہ جوہری معاملے کو خارجہ پالیسی پر محیط نہیں ہونا چاہئے اور ملک کی خارجہ پالیسی ہرگز جوہری معاملے پر رکی نہ رہے۔ لازمی طور پر پڑوسی ممالک سے معاشی اور کاروباری تعلقات کو فروغ اور دوام ملنا چاہئے۔

News ID 1911662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha