مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے جمعرات کے دن سعودیہ نیوز چینل الحدث سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ ان مذاکرات کا محور تہران اور ریاض کے تعلقات ہیں۔الکاظمی نے اس دورے میں ایران سعودی مذاکرات کے لیے عراق کی حمایت پر زور دیاہے ۔ یمن کے مسئلے پر تہران اور ریاض کے مابین اختلافات پر گفت و شنید کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو عام کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے یمن میں جنگ بندی کے بارے میں ایران کی سنجیدگی کو محسوس کیا ہے لہٰذا تہران اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں مرکزی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بغداد کی میزبانی میں تہران، اردن اور مصر کے درمیان الگ الگ مشاورت کا بھی اعلان کیا۔
اپنی گفتگو کے تسلسل میں انہوں نے قاہرہ کے ساتھ تعلقات کی راہ ہموار وسیع کرنے کی تہران کی خواہش کا بھی تذکرہ کیا اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اجلاس میں بغداد کی شرکت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو اردن، مصر اور امریکی صدر جو بائیڈن کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔
آپ کا تبصرہ