مہر نیوز ایجنسی نے الیمادین نیوز چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی تہران کا دورہ کریں گے اور اس دورے کے بعد وہ ریاض جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، مصطفی الکاظمی کے دورے کے کئی اہم اہداف ہیں ان میں سے ایک اہم ترین ہدف بغداد میں کئے گئے ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کا معاملہ شامل ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2015ء میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد 2021ء کے آغاز سے ہی سلامتی کے امور پر مذاکرات کئے تھے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال سعودی عرب اور ایران کے مابین چار مرتبہ مذاکرات ہوئے اور 2022ء میں بغداد میں پانچویں مذاکرات ہوئے تھے۔
معتبر ذرائع نے اس مذاکرات کے اختتام کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان مثبت ماحول کی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ