مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل آج رات ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایران کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ دورہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان جاری مشاورت کا حصہ ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، بعض علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ پابندیوں کےخاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ