مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خوبصورت، مؤثر اور دلوں میں انقلاب برپا کرنے والا ترانہ ”سلام فرماندہ“ جس کی ابتدائی ریکارڈنگ مسجد جمکران کے صحن میں کی گئی تھی۔ اس خوبصورت ترانے نے بہت جلد نہ صرف ایرانی بچوں، نوجوانوں اور فیملیوں میں اپنا مقام حاصل کر لیا، بلکہ اس ترانے نے مختلف ممالک میں امت مسلمہ کے درمیان اپنے لئے ایک خاص مقام حاصل کر لیا ہے اور آج اسے ایک عالمی ترانے کی شکل میں پڑھا جا رہا ہے۔
ابتدائی ریکارڈنگ کے بعد سے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے کئی شہروں میں بچوں سمیت لاکھوں لوگوں میں نمایاں پذیرائی حاصل کرنے کے بعد، آج اس ترانے کو اپنے اصلی مرکز، یعنی مسجد جمکران وعدہ گاہ منتظرین، میں ہزاروں بچوں، نوجوانوں اور خواتین و حضرات کی موجودگی میں پڑھا گیا تاکہ علم و اجتہاد اور انقلاب اسلامی کی بنیاد سمجھا جانے والے شہرِ قم میں بار دیگر ایک تاریخی کارنامہ رقم کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ