27 مئی، 2022، 5:19 PM

امریکہ کو افغان عوام کے اثاثوں کو آزاد کرنا چاہیے

امریکہ کو افغان عوام کے اثاثوں کو آزاد کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغان عوام کے اثاثوں کو آزاد کرنے کے ساتھ افغانستان میں مادی نقصانات پہنچانے کی تلافی بھی کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے تاجیکستان میں علاقائی سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو افغان عوام کے اثاثوں کو آزاد کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں مادی نقصانات پہنچانے کی تلافی بھی کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے تاجیکستان  کے دارالحکومت دوشنبہ میں علاقائی سطح پر منعقد چوتھے سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کو بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے، امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی مچائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے۔ ایران افغانستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔ ایران گذشتہ کئی برسوں سے پانچ ملین افغان شہریوں کی میزبانی کررہا ہے۔

انھون نے کہا کہ ایران نے امریکی اور عالمی پابندیوں کے باوجود اپنے افغان بھائیوں کی بہترین مہمانوازی کی ہے ، بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کی وجہ سے ایران کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

شمخانی نے کہا کہ امریکہ آج بھی داعش دہشت گرد تنظیم کو افغانستان میں مدد فراہم کررہا ہے اور داعش کے ذریعہ افغانستان میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ بعض علاقائي ممالک بھی داعش دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرنے کے سلسلے میں امریکہ کو مدد فراہم کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں افغانتسان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل بہت ضروری ہے اور افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کو دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

News ID 1910999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha