22 مئی، 2022، 4:12 PM

فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے

فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے شمشیر قدس جنگ کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمشیر قدس کے نتائج صرف فلسطین تک محدود نہيں رہے بلکہ اس جنگ کی آواز پوری دنیا تک پہنچ گئی۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ شمشیر قدس جنگ کے ذریعہ اسرائیل کی سکیورٹی تھیوری پر کاری اور مہلک  ضرب وارد ہوئی اور آج شمشیر قدس نبرد کی بدولت قدرت کا پلڑا اسلامی مزاحمت کے حق میں ہے۔

حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی صورت میں مسجد الاقصی پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائےگی اور ہم اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں  کے ذریعہ مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News ID 1910940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha