غاصب صہیونی حکومت پر "ابو عاقلہ" کو قتل کرنے کا مقدمہ چلنا چاہیے

فلسطینی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت پر صحافی "شیریں ابو عاقلہ" کوبہیمانہ طور پر قتل کرنے کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت پر صحافی "شیریں ابو عاقلہ" کوبہیمانہ طور پر قتل کرنے کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کے رہنما نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو شہید کرنے پر اسرائیلی حکومت کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صالح العاروری نے کہا کہ شہیدہ ابو عاقلہ ہیرو ہیں اس نے فلسطین کی آزادی کی خاطر سخت شرائط کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ وہ اسرائیل کے خلاف استقامت کے مظاہر میں سے ایک مظہر ہیں۔ ابو عاقلہ کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائيل کا زوال اور  خاتمہ قریب پہنچ گيا ہے۔  انھوں نے کہا کہ شیریں ابو عاقلہ کی شہادت سے فلسطینی مزاحمت مزید مضبوط ہوگئی ہے اور اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1910815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha