7 مئی، 2022، 6:27 PM

افغان طالبان کے سربراہ نے خواتین کے لئے برقع پہننا لازمی قراردیدیا

افغان طالبان کے سربراہ نے  خواتین کے لئے برقع پہننا لازمی قراردیدیا

افغان طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخوند زادہ نے خواتین کو گھر سے باہر نکلتے وقت سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوند زادہ نے خواتین کو گھر سے باہر نکلتے وقت سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امیرِ طالبان ہبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں خواتین کو عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طالبان سربراہ  ملا ہبت اللہ اخوند زادہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔ طالبان کے سربراہ کا یہ حکم نامہ کابل میں ایک تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا۔

طالبان کے گزشتہ برس اگست میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین کو اعلیٰ قیادت کی جانب سے روایتی برقع پہننے کا حکم پہلی بار دیا گیا ہے اس سے قبل وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے کابل بھر میں چہرہ ڈھانپنے والے نقاب اور برقع پہننے کا ہدایت نامہ چسپاں کیا گیا تھا۔

News ID 1910768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha